جی این این سوشل

دنیا

بحرین : کورونا کے باعث مزید 16 ممالک کے شہریوں کا داخلہ بند

بحرین : کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مزید 16 ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس پابندی سے بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز مستشنیٰ ہوں گے
اس پابندی سے بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز مستشنیٰ ہوں گے

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جن ممالک کے مسافروں کی آمد پر  پابندی لگائی گئی ان میں تیونس ، ایران ، عراق ، میکسیکو ، فلپائن اور انڈو نیشیا سمیت کئی ممالک شامل ہیں ۔

 

یواے ای سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

بحرین کی جانب سے مئی میں بھارت ، پاکستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، نیپال اور ویتنام پر پہلے  ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے ۔

 

عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی یا چلے گی فیصلہ ہوگیا  

حکام کا کہناتھاکہ اس پابندی سے بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز مستشنیٰ ہوں گے اور بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر 10 روزہ آئیسولیشن میں رہنا ہوگا۔

کھیل

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق  برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔

دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری

شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید  صدر  زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں  بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا

پیپلزپارٹی نے 3چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور چار وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی  نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا

کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں گنتی کا عمل شروع ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے 3چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور چار وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت لی

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی امیدوار کامیاب قرار پا ئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی کے صدر ٹاؤن یوسی 13 کا بڑا مقابلہ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے بڑے مارجن سے جیت لیا، پیپلز پارٹی امیدوار 3 ہزار 616 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے نور السلام 759 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بابر خان صرف 678 ووٹ حاصل کر سکے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حیدرآباد کی یوسی 125 پر بھی پیپلز پارٹی امیدوار استحسان برکت کامیاب قرار پائے۔ کراچی میں جنرل وارڈ کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پیپلز پارٹی جبکہ ایک نشست پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی۔

دوسری جانب کراچی جماعت اسلامی نے کورنگی کی یوسی 7 ماڈل ٹاؤن کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کا الزام کرتے ہوئے ڈی آر او کورنگی کے دفتر کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہو چکا ہے تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے جماعت اسلامی کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ادھر حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، گھوٹکی، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمدخان، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر سمیت دیگر کیٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔

مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا تاہم مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 7 پر پولنگ کے دوران جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا اور حیدرآباد کی یوسی 51 میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی جھگڑا ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll