پی آئی اے کی نجکاری: چار سرمایہ کار پری کوالیفائی، روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کی منظوری
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے روزویلٹ ہوٹل کے ممکنہ لین دین کے ڈھانچے کو بھی باقاعدہ منظوری دے دی، جسے مستقبل قریب میں حتمی شکل دی جائے گی۔


اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کے لیے چار ممکنہ سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کر لیا، جبکہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کے ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ حکومتی نجکاری ایجنڈے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت نجکاری کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (CCoP) نے دو کلیدی فیصلے کیے جو اسٹریٹجک لین دین کی جانب جاری پیش رفت کا حصہ ہیں۔
نجکاری کمیشن کے 237ویں اجلاس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری و چیئرمین کمیشن محمد علی نے کی، جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے دلچسپی رکھنے والی پانچ پارٹیوں کی دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
جائزے کے بعد درج ذیل چار سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی قرار دیا گیا:
-
کنسورشیم: لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
-
کنسورشیم: عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی اسکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
-
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ
-
ایئر بلیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ
ان پری کوالیفائیڈ اداروں کو اب پی آئی اے کی خریداری سے متعلق تفصیلی جانچ پڑتال (Due Diligence) کے اگلے مرحلے میں شریک ہونے کی اجازت دی گئی ہے، جو نجکاری کے شفاف اور مسابقتی عمل کا اہم جزو ہے۔
مزید برآں، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے روزویلٹ ہوٹل کے ممکنہ لین دین کے ڈھانچے کو بھی باقاعدہ منظوری دے دی، جسے مستقبل قریب میں حتمی شکل دی جائے گی۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل







