عباس عراقچی نے یہ بھی بتایا کہ سفارت کاری دو طرفہ عمل ہے، اور اس وقت دوست ممالک یا ثالثوں کے ذریعے ایک سفارتی ہاٹ لائن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں


تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت اسی صورت ممکن ہے جب امریکا ایران پر حملے نہ کرنے کی تحریری ضمانت دے اور اپنی سابقہ غلطیوں کا ازالہ کرے۔
فرانسیسی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، مگر یہ اس وقت ممکن ہوگا جب واشنگٹن اپنی جارحانہ پالیسی ترک کرے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی معطلی کا آغاز امریکا کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کے بعد ایرانی جوہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق ایران کو ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کا مکمل حق حاصل ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران پر جوہری پروگرام ترک کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ایک سنگین مغالطہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری منصوبہ قومی اثاثہ ہے جسے کسی صورت ترک نہیں کیا جا سکتا۔
عباس عراقچی نے یہ بھی بتایا کہ سفارت کاری دو طرفہ عمل ہے، اور اس وقت دوست ممالک یا ثالثوں کے ذریعے ایک سفارتی ہاٹ لائن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ بات چیت کا راستہ کھلا رکھا جا سکے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 7 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 11 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 12 گھنٹے قبل






