یہ حملہ ایران کی میزائل ٹیکنالوجی کی مہارت کا مظہر ہے، جس میں انہوں نے انتہائی درستگی سے اہم امریکی فوجی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا،سیکیورٹی ماہرین


واشنگٹن: امریکی دفاعی محکمے پینٹاگون نے بالآخر قطر میں واقع العدید ائیر بیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے۔
پینٹاگون کی جانب سے حملے سے پہلے اور بعد کی جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں اڈے کے مواصلاتی ڈوم کو پہنچنے والی شدید تباہی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
حالیہ اسرائیل جنگ کے دوران ایران پر امریکی بمباری کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کہ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے العدید کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تھا،جس میں امریکا کے مواصلاتی نظام کے اہم حصے کو نشانہ بنایا گیا۔
پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی میزائل نے خاص طور پر مواصلات کو محفوظ بنانے والے ڈوم کو تباہ کیا، جو امریکی فوجی آپریشنز کے لیے انتہائی اہم تھا۔
سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی حملے سے قبل ڈوم عمارت مکمل طور پر صحیح سلامت تھی، جبکہ حملے کے بعد اس کی چھت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور اندرونی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے۔
سیٹیلائٹ تصاویز میں نظر آنے والا یہ گنبد نما ڈھانچہ، جسے 2016 میں نصب کیا گیا تھا، جدید سیٹلائٹ رابطہ نظام کا حصہ تھا اور اس پر 1.5 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی تھی۔ اگرچہ دیگر عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم مذکورہ ڈوم مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
خیال رہے کہ العدید بیس، جو دارالحکومت دوحہ کے قریب واقع ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکز تصور ہوتا ہے۔
ترجمان پینٹاگون تصدیق کی کہ میزائل واقعی ”ریڈوم“ (radome) سے ٹکرایا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ نقصان محدود نوعیت کا تھا اور اڈے کی تمام آپریشنل سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ان کے مطابق، ’العدید ایئربیس مکمل طور پر فعال ہے۔‘
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ حملہ ایران کی میزائل ٹیکنالوجی کی مہارت کا مظہر ہے، جس میں انہوں نے انتہائی درستگی سے اہم امریکی فوجی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- ایک گھنٹہ قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا میں KPCIP منصوبے میں 32 ارب کا اسکینڈل، پی اے سی نے نوٹس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- ایک گھنٹہ قبل

سخت فیصلوں سے معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ایاز صادق
- 2 گھنٹے قبل