ایشیا کپ ہاکی بھارت میں ہو گا یا کہیں اور؟سابق پاکستانی اولمپیئنز کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
بھارت کے ساتھ اس وقت جنگ کی صورتحال ہے ، جو حالات اب ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے: خواجہ جنید


لاہور: پاکستان کے سابق اولمپیئنز کی طرف سے ہاکی ایشیا کپ ٹورنامنٹ بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔
لاس اینجلس اولمپکس1984کے گولڈ میڈلسٹ توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ میں ہیں ، بھارت نے ہمارا پانی بند کیا ہوا ہے ایسی صورت حال میں ہم یہ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی وہاں جائیں اور کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی وہاں چلے بھی جائیں تو جو ماحول ان کو دیا جائے گا وہ قید کی مانند ہو گا اور ایسی قید میں کھلاڑی کیا پرفارمنس دیں گے۔
سابق اولمپیئن کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنا ہو گا، اگر ٹورنامنٹ منتقل کرنا ممکن نہیں تو پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کروائے جائیں۔
دوسری جانب سابق اولمپیئن خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ بھارت جانے کے لیے حکومت جو فیصلہ کرے گی ہمیں اس کے مطابق چلنا چاہیے، بھارت کے ساتھ اس وقت جنگ کی صورتحال ہے ، جو حالات اب ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے نیوٹرل وینیو ہی ترجیح ہونا چاہیے، پی سی بی چیئر مین محسن نقوی کی طرح سخت موقف اپنانا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کی جانب سے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ ہونا چاہیے، اگرنیوٹرل وینیو کا مطالبہ نہیں مانا جاتا تو ایونٹ کوبھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کیا جانا چاہیے۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 19 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل


