Advertisement
تفریح

معروف ہالی ووڈکامیڈین ساشا بیرن کوہن کا جسمانی تبدیلی کیلئے دوا کے استعمال کا اعتراف

ساشا بیرن کوہن نے مزید کہا کہ انہوں نے صرف دوا پر انحصار نہیں کیا، بلکہ اپنی باڈی ٹرانسفارمیشن کے لیے ایک پرسنل ٹرینر اور پرائیویٹ شیف کی خدمات بھی حاصل کیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 25 2025، 3:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف ہالی ووڈکامیڈین ساشا بیرن کوہن کا  جسمانی تبدیلی کیلئے دوا کے استعمال کا اعتراف

 

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے اپنی حالیہ جسمانی تبدیلی (باڈی ٹرانسفارمیشن) کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اس عمل میں ذیابیطس کی دوا "اوزیمپک" کا استعمال کیا۔

ساشا بیرن کوہن نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں مشہور ولن "میفسٹو" کا کردار ادا کرتے ہوئے مارول سنیما یونیورس (MCU) میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار خاص طور پر نمایاں رہا، جب کہ ان کی فزیکل ٹرانسفارمیشن نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

برطانوی میگزین کے کور پر شائع ہونے والی تصویر میں ساشا کو غیر معمولی طور پر فٹ اور بدلے ہوئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا نے واضح کیا کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ نہیں بلکہ ان کی اصل محنت اور عزم کا نتیجہ ہیں۔

اوزیمپک کا استعمال اور دیگر معاونت

اداکار نے بتایا کہ انہیں ٹائپ 2 ذیابیطس لاحق ہے، جس کی بنیاد پر معالجین نے انہیں "اوزیمپک" تجویز کی — ایک ایسی دوا جو نہ صرف ذیابیطس میں مدد دیتی ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مؤثر سمجھی جاتی ہے۔

ساشا بیرن کوہن نے مزید کہا کہ انہوں نے صرف دوا پر انحصار نہیں کیا، بلکہ اپنی باڈی ٹرانسفارمیشن کے لیے ایک پرسنل ٹرینر اور پرائیویٹ شیف کی خدمات بھی حاصل کیں تاکہ ورزش اور متوازن غذا کا باقاعدہ شیڈول بنایا جا سکے۔

کامیڈی سے سپرہیرو دنیا تک

یاد رہے کہ ساشا بیرن کوہن کو بین الاقوامی شہرت ان کی کامیڈی فلم دی ڈکٹیٹر میں ادا کیے گئے مرکزی مزاحیہ کردار سے ملی۔ اب وہ ایک سنجیدہ اور ڈرامائی کردار کے ذریعے مارول یونیورس کا حصہ بن چکے ہیں، جو ان کے کیریئر میں ایک نیا اور دلچسپ موڑ ثابت ہو رہا ہے۔

Advertisement
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 3 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 2 days ago
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 2 days ago
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 8 hours ago
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 3 hours ago
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 3 days ago
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 2 days ago
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 3 hours ago
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 4 hours ago
Advertisement