ای سی سی کا آج اہم اجلاس: سستے گھر اسکیم، گھی کی قیمتوں اور نوجوانوں کیلئے اسکل بانڈ پر اہم فیصلے متوقع
عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں پر بھی تفصیلی غور ہو گا تا کہ روزمرہ کے اخراجات کو کم کرنے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں


وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتِ حال کے پیش نظر عوامی ریلیف اور صنعتی ترقی سے متعلق کئی کلیدی فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 9نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا، جس میں کم آمدنی والے طبقے کے لیے50 ہزار رہائشی یونٹس کی فراہمی کے لیے مارک اپ سبسڈی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ یہ سبسڈی سستے گھروں کی ا سکیم کے تحت دی جائے گی جس میں رسک شیئرنگ ماڈل بھی شامل ہو گا۔
عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں پر بھی تفصیلی غور ہو گا تا کہ روزمرہ کے اخراجات کو کم کرنے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
جلاس میں پاکستان گرین ٹیکس انومی کے نفاذ کی منظوری کا امکان ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی "پاکستان اسکل امپیکٹ بانڈ" کے لیے ایک ارب روپے کی حکومتی گارنٹی پر بھی بات ہوگی، جس سے نوجوانوں کی فنی مہارتوں میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں گے۔
اسٹیل سیکٹر کی بہتری کے لیے ایک جامع رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جبکہ شپ بریکنگ اور سائیکلنگ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کے حوالے سےوزارت میری ٹائم افیئرز کی جانب سے تجاویز پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
ایجنڈے میں ٹیلی کمیونیکیشن سے متعلق ریڈیو بیسڈ سروس چارجز پر نظر ثانی اور نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز سے متعلق سفارشات بھی شامل ہیں،جن پر تفصیلی مشاورت بھی کی جائے گی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ای سی سی کا آج کا اجلاس ملک کی معاشی سمت کا تعین کرنے میں اہم سنگ میل ثانت ہو سکتا ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 9 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 4 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 hours ago







