جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

فیس بک نے ایرانی ہیکرز کے زیر استعمال 2سو اکاونٹ ڈیلیٹ کردیے

فیس بک کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ایرانی ہیکرز کا گروپ استعمال کررہاتھا۔ایرانی ہیکرز ان اکاونٹس سے امریکی فوج، اور دفاعی کمپنیوں کو نشانہ بنایاجارہاتھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیس بک نے ایرانی ہیکرز کے زیر استعمال 2سو اکاونٹ ڈیلیٹ کردیے
فیس بک نے ایرانی ہیکرز کے زیر استعمال 2سو اکاونٹ ڈیلیٹ کردیے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے 2سو اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیے ہیں ۔اکاؤنٹس ایرانی ہیکرز کا گروپ استعمال کررہاتھا۔

فیس بک نے کہا کہ اس نے ٹورٹوئزشیل کے نام سے مشہور گروپ کے ذریعہ چلائے جانے والے 200  اکاؤنٹس  ڈیلیٹ کردیے ہیں ۔ہیکرز کے ان گروپس نے، بھرتی کرنے والے ،  صحافی اور کارکنان بن کر  اپنےٹارگٹ کا بھروسہ حاصل کرنے اور جعلی لنکس  پر کلک کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کیا۔

فیس بک کے مطابق ، ہیکر گروپ   کی اس مہم کا مقصد، حساس معلومات   اور اپنے  ٹارگٹ کی انفارمیشن حاصل کرنا، ڈیجیٹل  ڈیوائسز  کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ بند کیے جانیوالے اکاؤنٹس سے  امریکی فوج، ائیرواسپیس کمپنی کے ملازمین اور دفاعی کمپنیوں کو نشانہ بنایاجارہاتھا۔

پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، یوکرینی صدر کا دعویٰ

یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کے  اقتدار سنبھالتے ہی  روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، یوکرینی صدر کا دعویٰ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا منصب سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ان کے ساتھ مثبت تبادلہ خیال ہوا۔

یوکرین کے صدر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبہ کیا ہے یا نہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں سنی جو یوکرین کے موقف کے برعکس ہو۔

ٹرمپ مسلسل کہتے رہے ہیں کہ ان کی ترجیح جنگ کا خاتمہ ہے جس کا آغاز فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے سے ہوا تھا۔

روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی۔

امریکہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔ جرمن تحقیقی تنظیم کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی کے مطابق جنگ کے آغاز اور جون 2024 کے اختتام تک اس نے 55.5 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور سازوسامان فراہم کیے یا بھیجنے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی انتخابی مہم کے دوران سابق صدر سے نومنتخب صدر بننے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار ایک دن میں جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ ایسا کیسے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll