جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

اب آئی فونز بغیر چارجنگ پورٹ کے چارج ہونگے

لاہور : ایپل کے نئے آنے والے آئی فونز اور آئی پیڈ بغیر کیبل کے چارج ہونگے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اب آئی فونز بغیر چارجنگ پورٹ کے چارج ہونگے
اب آئی فونز بغیر چارجنگ پورٹ کے چارج ہونگے

تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی نےاپنے صارفین کے لیے مستقبل میں آنے والے نئے آئی فونز اور آئی پیڈز میں کیبل چارجر کی سہولت ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ کیبل چارجر کی جگہ "مقناطیسی چارجر" کو ایپل اسیسریز میں شامل کیے جانے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ اس ہینڈسیٹ میں بیٹری چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر کے لئے چارجنگ پورٹ کی سہولت نہیں ہوگی ، جو تمام آئی فونز اور بیشتر آئی پیڈ میں موجود تھی۔

امریکی پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس نے رواں ہفتے ایپل کمپنی کو اختیار دیا ہے کہ نئِ میگنیٹک کنیکٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے آئی فون کو بغیر لائٹنینگ پورٹ کے چارج کیا جا سکے گا۔

یاد رہےایپل کمپنی اپنے نئے سمارٹ فونز میں چارجنگ پورٹ کو مکمل ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا آفیشل گانا ریلیز کردیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا۔

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانے میں اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ، سابق کیربین بلے باز کرس گیل، علی خان، شیونارائن چندرپال اور دیگر لوکل کیربین کرکٹ اسٹار بھی موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

رہنما پی ٹی آئی اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا ہے کہ نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گندم بحران کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ غلطی کس کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسان آج آدھی قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ کسان کی حالت زار کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پرپولیس کی جانب سے ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ،  دفتر  خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  اور بیرون ممالک میں جاسوسی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

 یہ بات آج(جمعرات) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا جاسوسی کا نیٹ ورک عالمی برادری کےلئے تشویش کا باعث ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ بھارت کے دو جاسوس آسٹریلیا نے کچھ عرصہ قبل نکالے ہیں۔ اس کے فوراً بعد آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے انکشاف کیا کہ ’متعدد‘ بھارتی جاسوس نکالے گئے ہیں جو آسٹریلیا میں بھارت کے ایک بڑی جاسوسی جال کا حصہ تھے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق  اس نے تصدیق کرلی ہے کہ بھارت کا ایسا جاسوسی جال آسٹریلیا میں موجود ہے جس کا حوالہ 2021 میں اس وقت کے انٹیلی جنس سربراہ نے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll