Advertisement

سائبریا میں روس کے لاپتہ ہونے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

ماسکو: سائبیریا میں روس کے لاپتہ ہونے والے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 17 2021، 7:06 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں  کے مطابق  سائبریا میں روس کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے ،اس دوران تمام  مسافر محفوظ رہے ہیں ۔سائبیریا میں دوران پرواز روس کا طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

 

قبل ازیں روسی ہنگامی صورتحال کی وزارت کی مقامی برانچ نے بتایا کہ انٹونو  28 طیارہ ، جو کیڈروی شہر سے ٹومسک جا رہا تھا ، جمعہ کے روز ریڈار  سے غائب ہوگیا۔اس طیارے میں 14 مسافر سوار تھے ، جن میں چار بچے اور عملے کے تین افراد شامل تھے۔

مزید پڑھیں : مشہور موبائل کمپنی اب پاکستان میں اپنےاسمارٹ فون تیار کرے گی

حکام  کا کہنا ہے کہ  طیارے کے تلاش کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ  فضائی سفر کے حوالے سے روس کا گزشتہ ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے  تاہم   حالیہ برسوں  کے دوران  روس کے فضائی   ٹریفک کے ریکارڈ میں بہتری آئی ہے۔لیکن طیاروں کی بحالی اور کارکردگی کے حوالے سے   ناقص معیارات اب بھی برقرار ہیں اور حالیہ برسوں میں ملک میں کئی ہلاکت خیز فضائی حادثات دیکھنے میں آئے ہیں۔

مئی 2019 ، روس میں آخری بڑا  فضائی حادثہ ہوا تھا ، جب فلیگ کیریئر ایئرلائن ایرو فلوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک سپر جیٹ ماسکو کے ہوائی اڈے کے رن وے پر گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement