اسلام آباد: ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ سام سنگ نے لکی گروپ کے ساتھ پاکستان میں اپنے فون تیار کرنے کے لئے مقامی شراکت دار کی حیثیت سے معاہدہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبرآگئی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ "سام سنگ نے لکی گروپ کے ساتھ پاکستان میں اپنے فون تیار کرنے کے لئے مقامی شراکت دار کی حیثیت سے معاہدہ کیا ہے۔حکومت کی مقامی مینوفیکچرنگ پالیسی کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔انشاء اللہ یہ یونٹ دسمبر 2021 ء تک پیداوار کا آغاز کر دے گا۔"
الحمداللہ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 16, 2021
پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر
سام سنگ نے لکی گروپ کے ساتھ پاکستان میں اپنے فون تیار کرنے کے لئے مقامی شراکت دار کی حیثیت سے معاہدہ کیا ہے۔
حکومت کی مقامی مینوفیکچرنگ پالیسی کی کارکردگی کا ثبوت ہے
انشاء اللہ یہ یونٹ دسمبر 2021 ء تک پیداوار کا آغاز کر دے گا pic.twitter.com/0R8xYbhy5l
وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ "پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری کیلئے باہم اشتراک پر میں سام سنگ اور لکی گروپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس نوعیت کی مثبت پیشرفتیں DIRBS سسٹم کی کامیابی کی علامتیں ہیں جس سے موبائل فونز کی سمگلنگ کا خاتمہ ہوا اور گزشتہ برس تیار کی گئی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کا نفاذ ممکن ہوسکا۔"
پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری کیلئے باہم اشتراک پر میں سام سنگ اور لکی گروپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس نوعیت کی مثبت پیشرفتیں DIRBS سسٹم کی کامیابی کی علامتیں ہیں جس سے موبائل فونز کی سمگلنگ کا خاتمہ ہوا اور گزشتہ برس تیار کی گئی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کا نفاذ ممکن ہوسکا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 16, 2021

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 11 گھنٹے قبل

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 8 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 10 گھنٹے قبل

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 12 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 8 گھنٹے قبل