پاکستانی کھلاڑیوں کی تائیکوانڈو میں تاریخ ساز کامیابی، مجموعی طور پر 16 تمغے جیت لیے
طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔


لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقدہ ساتویں انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 16 تمغےجن میں12 سونے اور 4 چاندی کے جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
چیمپئن شپ میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1000 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیاتاہم پاکستانی کھلاڑیوں کی جیت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
پاکستان کے میاں غفران علی نے ایونٹ میں 2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز جیت لئے، انہیں بہترین کوچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اسی طرح فیصل آباد کے حافظ ناصر بشیر نے 90 کلو فائٹ میں گولڈ میڈل جیتا، لاہور کے نبیل خالد نے 2 گولڈ اور 1 سلور میڈل اپنے نام کیا، شاہروز ارشد نے 80 پلس کلو فائٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔
طیبہ اشرف نے 49 کلو گرام کیٹیگری میں شاندار کھیل پیش کر کے تین طلائی تمغے جیتے جبکہ سنبل فاطمہ نے دو طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کر کے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ان کی اس شاندار جیت کو نہ صرف تائیکوانڈوکے حلقوں میں سراہا جا رہا ہے بلکہ یہ کامیابی نوجوان خواتین ایتھلیٹس کے لیے بھی ایک روشن مثال قرار دی جا رہی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- ایک گھنٹہ قبل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- 2 گھنٹے قبل

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 27 منٹ قبل

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- ایک گھنٹہ قبل

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- 2 گھنٹے قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 11 منٹ قبل