ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری
پیکج کے تحت بینک کی جانب سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کو 30 کروڑ ڈالر تک قرضہ فراہم کیا جائے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔
پیکج کے تحت بینک کی جانب سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کو 30 کروڑ ڈالر تک قرضہ فراہم کیا جائے گا، جب کہ بلوچستان حکومت کو ایکویٹی کی مد میں 11 کروڑ ڈالر کریڈٹ گارنٹی بھی دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ قرضے اور مالیاتی ضمانت ریکو ڈک منصوبے کی ترقی میں مدد فراہم کرے گی، جس سے 2028 سے تانبا اور سونا پیدا ہونے کی توقع ہے، یہ اقدام ملک کے معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریکوڈک کاپر، گولڈ مائن منصوبے کے لیے فنانسنگ پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑی براہ راست سرمایہ کاری ہوگی، منصوبہ مکمل ہونے پر ریکوڈک دنیا کی پانچویں بڑی کاپر مائن ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں مائن سے اوسط سالانہ 8 لاکھ ٹن تانبے کی پیداوار متوقع ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کاپر گولڈ مائن منصوبہ پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبے سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق ریکوڈک کاپر گولڈ مائن منصوبے میں 50 فیصد حصہ بیرک کولڈ، 25 فیصد بلوچستان اور 25 فیصد کی مالک وفاقی حکومت کے 3 ادارے ہیں۔ ریکوڈک سے تانبےکی پیداوار 2028 کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

سعودی حکام نے غیر ملکی مسلمانوں کے لیے عمرہ ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنا دیا
- 2 گھنٹے قبل

لسبیلہ کی تحصیل اوتھل کےقریب مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم،9 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روزہ اضافے کے بعد سونا پھر سستا
- چند سیکنڈ قبل

چلی : انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا
- 2 گھنٹے قبل

امریکی صدر کو بڑا ریلیف: عدالت نےٹرمپ پر 500 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کالعدم قرار دے دی
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
- 9 منٹ قبل

کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری، صوبائی حکومت 21 نئی بسیں چلانے کا فیصلہ
- 8 منٹ قبل

پاکستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 1.33 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان
- 22 منٹ قبل

عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا
- ایک منٹ قبل

معروف بھارتی پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلہ عرف "ایڈووکیٹ ڈھلوں " انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل