جیل میں قیدی کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں ویلڈڈ چارپائی اور نرسز کی 24 گھنٹے نگرانی شامل ہے،میڈیا رپورٹ


ویانا: آسٹریا میں 300 کلوگرام وزنی سزا یافتہ قیدی نے جیل انتظامیہ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، قیدی کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں 45 کلوگرام چرس، 2 کلو کوکین، 2 کلو ایمفیٹامین اور 2 ہزار سے زائد ایکسٹسی گولیاں شامل تھیں۔
ابتدا میں اسے ویانا کی جوزفسٹڈ جیل میں رکھا گیا لیکن اپنے بھاری وزن کے باعث اس نے جیل کا بیڈ توڑ ڈالا جس کے بعد اسے 15 کلومیٹر دور کورنیوبرگ منتقل کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ قیدی کا وزن 300 کلو گرام ہے، جس کی دیکھ بھال پر ریاست کو اوسط قیدی کی نسبت 10 گنا زیادہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے لیے جیل میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں ویلڈڈ چارپائی اور نرسز کی 24 گھنٹے نگرانی شامل ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس کی دیکھ بھال پر روزانہ تقریباً 1800 یورو خرچ ہو رہے ہیں۔
اس انکشاف پر آسٹریا کے عوام میں شدید غم و غصہ کا رد عمل سامنے آ رہا ہےاور سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے ایک منشیات کے مجرم کی دیکھ بھال پر کیوں ضائع کیے جا رہے ہیں۔

دورہ چین کے دوران شہباز شریف اور نریند ر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان،کتنے فیصد امیدوار کامیاب ہوئے؟
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

سینئر صحافی خاور حسین کی موت سے متعلق سندھ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، خودکشی قرار
- 27 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 789 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ بے نقاب
- 30 منٹ قبل

بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل

سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے ریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: شاہ ریز کے بعد علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلا دیش کے لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات، دفاعی اور سلامتی امور پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل