وفاقی حکومت نے نئے این ایف سی ایوارڈ کے لیے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا
صوبوں کو 57.5 فیصد حصہ ملتا ہے، تاہم اس پر نظرثانی کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ، آبادی کے فارمولے کا وزن 82 فیصد سے کم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے


وفاقی حکومت نے قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کے نئے فارمولے کے لیے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دے دیا ہے۔ وزیر خزانہ کمیشن کے چیئرمین ہوں گے جبکہ کمیشن میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور چار نامزد ماہرین بھی شامل ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، آئین کے آرٹیکل 160 کی شق (1) کے تحت صدر مملکت نے اس کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 21 جولائی 2020ء کو جاری ہونے والا پرانا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے، اور سابقہ این ایف سی کو تحلیل تصور کیا جائے گا۔
کمیشن کے اراکین میں پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے ڈاکٹر اسد سعید، خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول سیان، اور بلوچستان سے فرمان اللہ شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، این ایف سی کا بنیادی مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکسوں کی خالص آمدن کی تقسیم، صوبوں کو گرانٹس، قرضوں کے اختیارات، مشترکہ مالی ذمہ داریاں اور دیگر مالیاتی امور پر سفارشات دینا ہے۔
ذرائع کے مطابق، کئی برسوں سے قومی وسائل پر پرانے این ایف سی ایوارڈ کے تحت عمل ہو رہا تھا اور صوبوں کی جانب سے نئے ایوارڈ کا مطالبہ بڑھ رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے بھی اخراجات میں کمی پر زور دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نئے ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کارکردگی سے مشروط کرنے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لیے فنڈ مختص کرنے اور بڑے ڈیمز کے منصوبوں کے لیے حصہ نکالنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔
موجودہ فارمولے کے تحت صوبوں کو 57.5 فیصد حصہ ملتا ہے، تاہم اس پر نظرثانی کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ، آبادی کے فارمولے کا وزن 82 فیصد سے کم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق، وفاق کو پچھلے مالی سال میں 7 ہزار 444 ارب روپے خسارے کا سامنا رہا، جب کہ رواں سال کے لیے خسارہ 6 ہزار 501 ارب روپے متوقع ہے۔ صرف قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 207 ارب روپے درکار ہیں۔
نیا این ایف سی کمیشن ان تجاویز پر غور کرے گا اور وفاق و صوبوں کی مشاورت سے نیا این ایف سی ایوارڈ مرتب کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- ایک گھنٹہ قبل

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- ایک گھنٹہ قبل

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- 21 منٹ قبل

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- 26 منٹ قبل
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا میانوالی میں 15ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شرو ع کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل