شمالی غزہ میں قحط کی صورتحال کے باعث 5 لاکھ سے زائد افراد بھوک سے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ


غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جن میں کم از کم 4 بچے بھی شامل ہیں۔
یہ شہادتیں ایسے وقت میں ہوئیں جب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے، مظاہروں میں 2 بڑے گروہ شامل تھے۔
ہوسٹیج سکوائر میں ہونے والے مظاہرے میں اسرائیلی شہریوں نے اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کیا جو اب بھی حماس کے پاس ہیں، اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ لڑائی میں اضافہ یرغمالیوں کی زندگیاں مزید خطرے میں ڈال رہا ہے اور حکومت کو فوری طور پر مذاکرات کرنے چاہییں۔
ہبیما سکوائر پر عرب اور یہودی شہریوں نے مل کر جنگ اور بھوک کے خاتمے کے لیے نعرے بلند کیے، ’’نسل کشی بند کرو، غزہ سے جنین تک بچوں کا قتل بند کرو‘‘ کا مطالبہ کیا گیا، مظاہرین نے فلسطینی بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جو غذائی قلت کا شکار ہیں۔
اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال شروع ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے حصہ لیا، ہوسٹیجز اینڈ مسنگ فیملیز فورم اور اکتوبر کونسل نے ہڑتال کی کال دی تھی، جس کا مقصد 10 لاکھ افراد کو دارالحکومت تل ابیب کے ہوسٹیج سکوائر اور ملک کے دیگر شہروں میں جمع کرنا تھا۔
تل ابیب میں پولیس نے ایک 61 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس نے غزہ کے لیے جان و خون قربان کے نعرے لگائے۔
اقوامِ متحدہ کے تحت کام کرنے والے عالمی ادارہ برائے غذائی سلامتی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جہاں 5 لاکھ سے زائد افراد بھوک سے مر رہے ہیں اور ستمبر تک یہ تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں غزہ شہر بھی شامل ہے۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 18 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 11 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 18 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 17 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago




