سلو انٹرنیٹ کا دور ختم، پاکستان میں شاندار براڈ بینڈ سروس شروع کرنے کا اعلان
اس منصوبے کا آغاز ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے اور ملک کے کنیکٹیویٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے،شزا فاطمہ


اسلام آباد:پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب ایک بڑا قدم، عالمی ٹیک کمپنی ایمازون کا منصوبہ پروجیکٹ کوئپر اگلے سال ملک میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز کا آغاز کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور پروجیکٹ کوئپر کے وفد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سروسز کے آغاز پر بات چیت کی گئی۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں نمایاں تبدیلی لانے کا باعث بنے گا۔
حکام کے مطابق پروجیکٹ کوئپر لو ارتھ آربٹ (LEO) سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے 2026 کے آخر تک پاکستان میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی شروع کرے گا،اربوں ڈالر کے اس عالمی منصوبے کا مقصد دنیا کے ان علاقوں کو بھی تیز رفتار انٹرنیٹ سے جوڑنا ہے جہاں رسائی مشکل یا ناممکن ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں اس منصوبے کا آغاز ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے اور ملک کے کنیکٹیویٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے،ان کا کہنا تھاکہ یہ اقدام حکومت کے “ڈیجیٹل نیشن پاکستان” کے وژن سے مطابقت رکھتا ہے، جس کا مقصد ہر شہری کو — چاہے وہ کسی بھی علاقے میں ہو — تیز، سستا اور محفوظ انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔
پروجیکٹ کوئپر کے تحت 3,236 سیٹلائٹس مدار میں تعینات کیے جائیں گے، جو سستے انٹرنیٹ ٹرمینلز کے ذریعے صارفین کو 400 ایم بی پی ایس تک کی رفتار فراہم کریں گے۔

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 13 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 16 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 16 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 16 گھنٹے قبل

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 17 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: 27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
- 18 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 12 گھنٹے قبل

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 14 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 17 گھنٹے قبل














