جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پاکستان میں ٹک ٹاک ایک بار پھر سے بند

کراچی : ملک بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کو ایک بار پھر سے بلاک کر دیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے جارنی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹک ٹاک ایپ اور ویب سائیٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ۔

 

سعودی عرب میں نماز کے حوالے سے ایسا اقدام کے پریشان ہوجائیں 

جاری پریس ریلیزکے مطابق یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقبل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے ۔

 

ہوا ئی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔

تفریح

الوارجن کی فلم پشپا 2  کا سنسنی خیر ٹریلرجاری

ٹریلر کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں کروڑوں ویوز مل گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الوارجن کی فلم پشپا 2  کا سنسنی خیر ٹریلرجاری

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار ہیرو الو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یوٹیوب پر 'پشپا 2- دی رول'  کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم کا ٹریلرہندی، تیلگو،  اور تامل زبان میں جاری کیا گیا ہے جس کو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز مل چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم  5 دسمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔

خیال رہے کہ فلم پشپا کا پہلا حصہ  2021 میں ریلیز ہوا تھا،فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا تھا اور ہندوستانی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سرفہرست تھی، فلم میں الوارجن اور رشمیکا مندانا نےمرکزی کردار نبھایا تھا۔

فلم پشپا 2- دی رول‘ کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہےہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہوچکا ہے۔ فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

ہندوستانی  میڈیا  کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے جو کہ 100 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

ساوتھ انڈین ہیرو الو ارجن نے ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر  فلم کا پوسٹر  بھی شئیر کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط

آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے، خط کا متن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھ دیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خط میں لکھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے لیکن جنوری 2024 کے بعد سے یہ آئینی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا۔

خط میں کہا گیا کہ اجلاس وفاقی اکائیوں کے درمیان تعاون بڑھانے، اہم مسائل کے حل، اور ملک میں امن، ہم آہنگی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے تاہم مشترکہ مفادات کونسل کی اجلاسوں کی تاخیر سے ان مسائل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

خط میں درخواست کی گئی کہ ذاتی دلچسپی لے کر ان اجلاسوں کے باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر

 ہرینی امر سوریا اس سے قبل  ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر

سری لنکا کےنو منتخب  صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کا وزیراعظم مقرر کیا۔

امرسوریہ 2020 سے نیشنل پیپلز پاور پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ سری لنکا کی اوپن یونیورسٹی کے شعبہ سوشل اسٹڈیز میں سینیئر لیکچرر تھیں۔

واضح رہے کہ  ہرینی امر سوریا اس سے قبل  ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں۔

سری لنکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں انورا کمارا ڈسانائیکے ایک مرتبہ پھر جیت حاصل کی ہے، انہوں  نے عام انتخابات میں 225 رکنی پارلیمنٹ میں 159 نشستیں حاصل کی تھیں ، تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا کا قلمدان بھی  سونپ دیا ۔

صدر انورا کمارا نے حلف برداری کے دوران کسی نئے وزیر خزانہ کا نام نہیں لیا، جس سے اس بات کا قوی امکان ہے  کہ وہ اہم مالیاتی قلمدان اپنے پاس رکھیں گے جیسا کہ انہوں نے ستمبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll