Advertisement
پاکستان

چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دھماکا رکھے گئے سامان میں موجود مواد سے ہوا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 18 2025، 9:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

 

چمن: بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں واقع بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق، دھماکا اس وقت پیش آیا جب مسافروں کے سامان میں رکھا گیا بارودی مواد پھٹ گیا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، دھماکا رکھے گئے سامان میں موجود مواد سے ہوا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement