البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
البانوی ثقافتی لباس میں ملبوس اس خاتون AI وزیر کا نام ڈیلا رکھا گیا ہے، جو البانوی زبان میں "سورج" کے معنی رکھتا ہے


دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر مبنی وزیر نے کسی ملک کی پارلیمنٹ میں خطاب کیا، جو ٹیکنالوجی اور سیاست کے امتزاج کا ایک انوکھا سنگِ میل ثابت ہوا۔
یہ تاریخی واقعہ گزشتہ روز البانیہ کی پارلیمنٹ میں پیش آیا، جہاں دنیا کی پہلی AI وزیر نے رسمی خطاب کیا۔ یہ اقدام البانیہ کے لیے ایک منفرد اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔
البانوی ثقافتی لباس میں ملبوس اس خاتون AI وزیر کا نام ڈیلا رکھا گیا ہے، جو البانوی زبان میں "سورج" کے معنی رکھتا ہے۔
خطاب کے دوران ڈیلا نے کہا "میرا مقصد انسانوں کی جگہ لینا نہیں، بلکہ ان کی مدد اور رہنمائی کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "آئین کو اصل خطرہ مشینوں سے نہیں، بلکہ اُن غیر انسانی فیصلوں سے ہے جو اکثر اقتدار میں بیٹھے افراد کرتے ہیں۔"
البانوی وزیرِ اعظم ایڈی راما نے گزشتہ ہفتے دنیا کی پہلی AI-generated حکومتی وزیر کی تقرری کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کو پالیسی سازی اور حکومتی نظم و نسق میں مؤثر انداز سے شامل کرنا ہے۔
یہ اقدام نہ صرف ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے بلکہ یہ مستقبل میں حکومتوں کے کام کرنے کے طریقے کو بھی تبدیل کر سکتا ہے۔

فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے،آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرا منگل کو ہو گا
- 4 گھنٹے قبل

جتھوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست بلیک میل نہیں ہوگی: طلال چوہدری
- 4 گھنٹے قبل

ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ
- 24 منٹ قبل

بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
- 26 منٹ قبل

"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج
- 3 گھنٹے قبل

دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست
- 22 منٹ قبل