Advertisement
تجارت

رواں سال پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، رانا تنویر

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ ہیٹ ویو آئی تو گنے میں سکروس کم ہوگئی اور پھرمافیا نے پھر جو کام کیا اس سے قیمت بڑھی ،رانا تنویر حسین

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 گھنٹے قبل پر ستمبر 23 2025، 4:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
رواں سال پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، رانا تنویر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا ہے کہ حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ رواں سال پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کا اجلاس سید حسن طارق کی زیر صدارت  ہوا جس میں وفاقی وزیر رانا تنویر شریک ہوئے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چینی کی امپورٹ ایکسپورٹ اور قیمت کا معاملہ زیر بحث آیا۔

دوران اجلاس وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ چینی پچھلے سال 7.6 ملین ٹن تھی اور 6.3 ملین ٹن ضرورت تھی، 13 لاکھ ٹن چینی سرپلس تھی جس کی وجہ سے انڈسٹری تباہ ہو رہی تھی، رواں سال ہمارا چینی کی پیداوار کا تخمینہ 7.2 ملین ٹن تھا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ ہیٹ ویو آئی تو گنے میں سکروس کم ہوگئی اور پھرمافیا نے پھر جو کام کیا اس سے قیمت بڑھی ہے، اب ہم 150 ملین ڈالر کی چینی منگوا رہے ہیں، آج چینی 170 روپے فی کلو مل رہی ہے، 210 لاکھ ٹن چینی اس وقت ہمارے پاس ہے، اس بار پھر گنے کی بمپر کراپ تھی مگر اب سیلاب کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے۔

اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی رانا حیات نے کہا کہ پیچھے جو ہو گیا سو ہو گیا آگے تو کسان کو کچھ تحفظ دے دیں۔

 حکام وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے گندم کی قمیت بڑھی تھی اب روک لی۔ رانا حیات نے کہا کہ آپ نے گندم کی قمیت روک لی چینی کی قیمت کیوں نہیں کنٹرول ہورہی؟ اب چینی درآمد کر کے کرشنگ سیزن میں کسان کا نقصان کریں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ گزشتہ سال گنے کی پیداوار ہدف سے ایک ملین ٹن کم رہی، ہم نے سرپلس چینی برآمد کی اجازت دی جس سے 45کروڑ ڈالر زرمبادلہ آیا، اب چینی ہم 15کروڑ ڈالر کی درآمد کر رہے ہیں، قیمت میں اضافے کی وجہ مافیا تھا، اس دفعہ گنے کی بمپر کراپ کی توقع ہے، سپورٹ پرائس نہ ہونے سے گندم کی پیدوار کم رہی ہے، اس سال گندم کی پیداوار مزید کم رہنے کی توقع ہے۔

دوران اجلاس رکن کمیٹی عبدالقادر نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب میں گندم کی کاشت چھوڑ رہے ہیں، سیلاب نے کسان کو رگڑ دیا ہے، اس پر رانا تنویر نے کہا کہ جو حالات ہیں لگتا ہے اس سال گندم کم لگے گی، ایسے میں اگلے سال 1.5 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، گندم پر امدادی قیمت دینے سے متعلق آئی ایم ایف سے بات کررہے ہیں۔

Advertisement
ایشیا کپ سپر 4: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

ایشیا کپ سپر 4: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

  • 4 گھنٹے قبل
یوکرین تنازع: پاکستان کی غیر جانبداری قابلِ تحسین ہے، روسی سفیر

یوکرین تنازع: پاکستان کی غیر جانبداری قابلِ تحسین ہے، روسی سفیر

  • 10 منٹ قبل
طویل  انتظار ختم، شاہ رخ خان  پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

طویل انتظار ختم، شاہ رخ خان پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

  • 3 گھنٹے قبل
آئی فون 17 سیریز   میں ایک نئے مسئلے کی نشاندہی

آئی فون 17 سیریز میں ایک نئے مسئلے کی نشاندہی

  • 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

  • 4 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  • 5 گھنٹے قبل
دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 4 گھنٹے قبل
چین نے ریٹائرڈ جے-6 کو ڈرون میں تبدیل کر دیا

چین نے ریٹائرڈ جے-6 کو ڈرون میں تبدیل کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
یو این اجلاس سے قبل ممکنہ سائبر حملے کی کوشش ناکام، نیویارک میں بڑی کارروائی

یو این اجلاس سے قبل ممکنہ سائبر حملے کی کوشش ناکام، نیویارک میں بڑی کارروائی

  • ایک گھنٹہ قبل
ڈرگ کنٹرول پنجاب کامختلف ادویات کے ناقص بیچز مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم

ڈرگ کنٹرول پنجاب کامختلف ادویات کے ناقص بیچز مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم

  • 4 گھنٹے قبل
اخروٹ نہ صرف دل و دماغ بلکہ نیند کے لیے بھی فائدہ مند قرار

اخروٹ نہ صرف دل و دماغ بلکہ نیند کے لیے بھی فائدہ مند قرار

  • 23 منٹ قبل
ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement