Advertisement

شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے والے باؤلر بن گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Sep 26th 2025, 11:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔

یہ شاہین شاہ آفریدی کے کیریئر کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دسواں مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، جس کے ساتھ ہی وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بلے بازی میں بھی بھرپور کردار ادا کیا اور صرف 13 گیندوں پر 19 قیمتی رنز اسکور کیے جس میں 2 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف آج  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

  • 3 hours ago
پنجاب میں  حالیہ بارشوں اور سیلاب سے  قومی اور ضلعی سطح پر  200 سے زائد سڑکوں کو نقصان ہوا ہے، پی ڈی ایم اے

  • 4 hours ago
بہتر ازدواجی زندگی اور بچوں کے لیے اداکاری  چھوڑی ،  فرح حسین

  • 15 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی، ایک لاکھ 61 ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی، ایک لاکھ 61 ہزار کی حد عبور

  • 3 hours ago
وائٹ ہاؤس: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ختم

  • 9 hours ago
ڈی جی آئی ایس پی آرکا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

  • an hour ago
ضلع ٹانک : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے  امن کمیٹی کے صد ر کو قتل کر دیا

وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری، امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا

وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری، امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا

  • 3 hours ago
پاکپتن : دریائے ستلج سے زمینی کٹاؤ کا عمل جاری، ایک گاؤں مکمل دریا برد، دوسرے کے 50 گھر غائب

پاکپتن : دریائے ستلج سے زمینی کٹاؤ کا عمل جاری، ایک گاؤں مکمل دریا برد، دوسرے کے 50 گھر غائب

  • 4 hours ago
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں 5.5 شدت  کا زلزلہ

اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے، صدر ٹرمپ

  • 2 hours ago
مائیکروسافٹ نے فلسطینیوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل کی 'اے آئی' ٹیکنالوجی تک رسائی  کو بلاک کر دیا