عرفان پٹھان کی پاکستان ٹیم پر غیر متوقع تعریف، بنگلادیش کے خلاف شاندار دفاع کو سراہا
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے نہ صرف بنگلادیشی بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ پاکستان کی بولنگ اور فیلڈنگ کو بھی سراہا


معروف سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان، جو عموماً پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، اس بار پاکستان ٹیم کی کارکردگی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں کم اسکور کا دفاع کرنے پر عرفان پٹھان نے گرین شرٹس کی تعریف کی ہے۔
جمعرات کو کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 136 رنز بنائے، جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 124 رنز ہی بنا سکی۔
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے نہ صرف بنگلادیشی بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ پاکستان کی بولنگ اور فیلڈنگ کو بھی سراہا۔
یہ ردعمل اس لیے بھی نمایاں ہے کیونکہ عرفان اکثر پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقیدی ریمارکس دیتے رہے ہیں، لیکن اس بار پاکستان کی متوازن بولنگ اٹیک اور دباؤ میں عمدہ فیلڈنگ نے انہیں تعریف پر مجبور کر دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کے بعد شاندار واپسی کی ہے۔ گرین شرٹس نے سپر فور مرحلے میں پہلے سری لنکا اور پھر بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
اب اتوار کو ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی، جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار ہے۔

ٹی ایل پی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے،عظمیٰ بخاری
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا،فی یونٹ کتنا سستا ہوا؟
- 28 منٹ قبل
افغانستان میں خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ، ہر دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

پنڈی ٹیسٹ:جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی
- 3 گھنٹے قبل

پولینڈ کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

لالی وڈ سپر اسٹار معمر رانا فلموں کے بعد اب تھیٹر ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہونگے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی ادویات اور آلات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک منٹ قبل

پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 9 مزدور بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اغواء
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی اور پشاور میں ڈینگی بے قابو، گزشتہ 24 گھنٹوں میں59 نئے کیسز رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی پولش ہم منصب سے ملاقات،تجات ،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 8 منٹ قبل













