ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ریٹرن فارم سے ’اندازاً مارکیٹ ویلیو‘ کا خانہ حذف کر دیا گیا ہے تاکہ ٹیکس گزاروں پر غیر ضروری بوجھ کم ہو اور فارم کی پیچیدگی میں کمی آئے


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے ’مارکیٹ ویلیو‘ کا کالم ختم کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کے لیے ریٹرن فائلنگ کو آسان اور سہل بنانا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ریٹرن فارم سے ’اندازاً مارکیٹ ویلیو‘ کا خانہ حذف کر دیا گیا ہے تاکہ ٹیکس گزاروں پر غیر ضروری بوجھ کم ہو اور فارم کی پیچیدگی میں کمی آئے۔
اس فیصلے کے پس منظر میں وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم، وزیر مملکت برائے خزانہ، اٹارنی جنرل، معاون خصوصی برائے ڈپٹی پرائم منسٹر آفس کوآرڈینیشن، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز شامل تھے۔
کمیٹی نے 26 ستمبر کو اجلاس میں غور و خوض کے بعد سفارش کی کہ مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم کر دینا چاہیے۔ وزیراعظم نے ان سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کو فوری عمل درآمد کی ہدایت دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے 25 ستمبر کو ایک وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بعض معلومات غلط ہیں۔ ایف بی آر نے واضح کیا تھا کہ فارم میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق، 7 جولائی 2025 کو جاری کردہ ریٹرن فارم میں صفحہ 66 پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج لازمی تھا۔ تاہم، گوشواروں کی ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ بیشتر افراد اس خانے میں ’صفر‘ لکھ رہے تھے، جس سے مطلوبہ ڈیٹا حاصل نہیں ہو رہا تھا۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ ویلیو کا اندراج صرف معاشی تجزیے کے لیے تھا، اور اس کا ٹیکس کی مقدار یا آمدنی کے تخمینے سے کوئی براہ راست تعلق نہیں تھا۔ اس لیے جن افراد نے پہلے ہی گوشوارے جمع کرا دیے ہیں، ان سے ری فائلنگ یا ترمیم کا تقاضا نہیں کیا جائے گا۔
مزید وضاحت میں بتایا گیا کہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کی تفصیل فراہم کرنا صوابدیدی عمل تھا، سوائے ان افراد کے جو پہلے ہی شق 7E کے تحت اس معلومات کے پابند تھے۔

پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 9 مزدور بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اغواء
- 39 منٹ قبل

جنگ بندی کیلئے دباؤ،امریکا نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 13 گھنٹے قبل

ماضی کی طرح چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستانی سفیر
- ایک گھنٹہ قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 12 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست،فضائی آلودگی کے باعث ہسپتالوں میں رش
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 11 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل