راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 10 ہزار 305 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں 622 ڈینگی کنفرم مریض آئے


راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 10 ہزار 305 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں 622 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
ڈینگی کے 58 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 52 لاکھ 87 ہزار 353 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے۔
گھروں میں 1 لاکھ 54 ہزار879 گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔ اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 15 ہزار، 120 سپاٹ چیک کیے گے اور 20 ہزار 585 اسپاٹ پازٹیو رہے ۔1 لاکھ 75 ہزار 464 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4183 ایف آئی آرز، 1760 بلڈنگ سربمہر اور 3389 چالان درج کیے گئے۔
ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1 کروڑ 3 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ دھاماں سیداں، دھمیال، رینال، ڈھوک دلال، ڈھوک نجو، ڈھوک منشی سے ڈینگی لاروا ملا اور ڈینگی مریض سامنے آئے۔
علاوہ ازیں رحمت آباد، کھنہ ڈاک، وارث خان اور گرجا لکھن سے بھی ڈینگی لاروا ملا اور ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل





