اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو مستقبل میں پاکستان اس انوکھے شعبے میں ایک بڑی برآمدی منڈی کی حیثیت اختیار کرسکتا ہے،ذرائع


پشاور:پاک چین اقتصادی تعاون کے تحت ایک منفرد منصوبہ تیزی سے عملی شکل اختیار کر رہا ہے جس میں چین کی معروف کمپنی "سنگ یِنگ” پشاور میں گدھوں کی افزائش کے لیے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کے تحت 40 جدید فارم اور ایک سائنسی لیبارٹری قائم کی جائے گی جہاں سالانہ 80 ہزار گدھوں کی افزائش ممکن ہوگی۔
اس حوالے سےوفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے ابتدائی تین سے پانچ سال گدھوں کی افزائش نسل پر توجہ دی جائے گی، جس کے بعد ہر ماہ تقریباً 10 ہزار گدھوں کو پروسیس کرکے چین کو گوشت اور ہڈیاں برآمد کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایک جدید ڈونکی بریڈنگ لیبارٹری بھی قائم کی جارہی ہے، جو سائنسی بنیادوں پر افزائش کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرے گی۔
ماہرین کے مطابق اس منصوبے کو پاکستان کی لائیو اسٹاک انڈسٹری میں ایک نئی جہت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ پاکستان عالمی سپلائی چین کا حصہ بھی بن سکے گا۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ چین میں گدھے کے گوشت اور ہڈیوں کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کے پیش نظر یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کا باعث بنے گا۔
وزارت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو مستقبل میں پاکستان اس انوکھے شعبے میں ایک بڑی برآمدی منڈی کی حیثیت اختیار کرسکتا ہے۔
دوسری جانب وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ گدھے کا گوشت اور ہڈیاں صرف چین کو برآمد کی جائیں گی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فروخت پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

سرگودھا یونیورسٹی: ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام ’ڈیجیٹل دور میں میڈیا لٹریسی ‘کے عنوان سے ورکشاپ انعقاد
- 8 hours ago

پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
- 4 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے منی لانڈرنگ اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی
- 8 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
امریکا: غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے بہت قریب ،ٹرمپ اور نیتن یاہو آج واشنگٹن میں ملاقات کریں گے
- 8 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان
- 4 hours ago

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ولن اداکارو ہدایتکار شہزاد بلا انتقال کر گئے
- 7 hours ago

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قطر پر فضائی حملے پر معذرت
- 7 hours ago

میٹا کا برطانیہ میں فیس بک و انسٹاگرام کی اشتہارات سے پاک سبسکرپشن متعارف کرانے کا اعلان
- 4 hours ago

راولپنڈی:عدالت نے معذور خاتون کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی
- 8 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
سرگودھا یونیورسٹی اور کیو بی ایس کے مابین تحقیقی تعاون، جدت اوردیگر شعبوں میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے
- 8 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں 7.5 گھنٹے طویل سماعت، کارروائی 1 اکتوبر تک ملتوی
- 4 hours ago

شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم
- 8 hours ago