Advertisement
ٹیکنالوجی

گوگل نے آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر لیا

اس ڈوڈل کو Women’s Cricket World Cup 2025 Begins کا عنوان دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 18 گھنٹے قبل پر ستمبر 30 2025، 10:25 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوگل نے  آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر  اپنا ڈوڈل تبدیل کر لیا

گوگل نے 2025 کے آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر آج اپنا ڈوڈل عالمی سطح پر تبدیل کر لیا ہے۔

اس ڈوڈل کو Women’s Cricket World Cup 2025 Begins کا عنوان دیا گیا ہے،  اسے گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا ہے۔ 

یہ ڈوڈل ایک بصری پیغام ہے جو صرف ایک تصویر یا لوگو سے بڑھ کر ہے۔ یہ کرکٹ کا جنون، خواتین کی شاندار کارکردگی اور دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ورژن 13 واں ہے جو 1973 سے منعقد ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement