سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں اب تک سات دہشت گرد مارے گئے اور دس زخمی ہوئے، جبکہ آپریشن تاحال جاری ہے


خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن میں فتنۃِ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گرد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں اب تک سات دہشت گرد مارے گئے اور دس زخمی ہوئے، جبکہ آپریشن تاحال جاری ہے۔ ہلاک شدگان کے قبضے سے تیارشدہ آئی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرنیڈ، گولیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ زہری کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں فتنۃِ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کے بارے میں خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں اور مبینہ طور پر دہشت گرد مقامی لوگوں کو ہراساں بھی کر رہے تھے۔ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کا آغاز کیا، جس میں بڑے پیمانے پر گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال ہوا۔
مزید برآں، سیکیورٹی فورسز نے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب ایک بڑی آئی ای ڈی کو بھی کامیابی سے ناکارہ بنا دیا ہے۔

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 14 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 17 hours ago

سعودی عرب نے اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 16 hours ago

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- 2 hours ago

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 2 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 16 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 15 hours ago

بلوچستان حکومت میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی
- 2 minutes ago

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- an hour ago

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 15 hours ago

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
- 3 hours ago









