پی ایس ڈی ایف-تعبیرپروگرام کے تحت قطر میں 65 سے زیادہ ہنر مند نوجوانوں کو ملازمت مل گئی
یہ پروگرام ادارے کے لیے صرف ملازمتیں پیدا کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ مستقبل کو تبدیل کرنےبارے میں ہے،سی ای او


لاہور: وزیراعلیٰ کے ہنر مند پنجاب پروگرام کے تحت شروع کیے گئےپنجاب سکلز ڈوپلمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی ایف) کے تعبیر پروگرام نے کامیابی سے 65 سے زائد نوجوانوں کے لیے بیرون ملک ملازمت کی سہولت فراہم کی ہے،
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایس ڈی ایف – تعبیر پروگرام پاکستانی نوجوانوں کو طلب پر مبنی تربیت کے ذریعے بیرون ملک منڈیوں سے جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،جس کے تحت سے 65 سے زائد نوجوانوں کو لیڈ ورکرز کے طور پر برادر اسلامی ملک قطر میں ملازمت کے آفر لیٹرر موصول ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے پی ایس ڈی ایف حکام کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی تعیناتی اس پروگرام کی توجہ کو ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی افرادی قوت کو نہ صرف ملازمت بلکہ بیرون ملک ذمہ داری اور قیادت کے کردار کے لیے تیار کرنا ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ امید ہے یہ 65 سے زائد تربیت یافتہ کارکنان سالانہ تقریباً 250000 امریکی ڈالر ترسیلات زر کی رقومات اپنے گھرانوں کو واپس بھیجے گے جو کہ پاکستان کی معاشی لچک کو مضبوط کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب کے نوجوانوں کے لیے باوقار روزگار کا حصول کی کوششوں کو واضح کرتا ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ سال پاکستان کو 32 ارب امریکی ڈالرکی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ ایک اندازے کے مطابق، سالانہ بیرون ملک ہر پاکستانی ورکر 3,000 سے 5,000 امریکی ڈالر ترسیلات زر میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔
کے تعاون Alif - Recruitment & Manpower Solutions پی ایس ڈی ایف اور سے فراہم کیا گیا یہ پروگرام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شرکاء صحیح ہنر، سرٹیفیکیشن اور آجر کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔
اس حوالے سے پی ایس ڈی ایف کے سی ای او احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " یہ پروگرام ادارے کے لیے صرف ملازمتیں پیدا کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ مستقبل کو تبدیل کرنےبارے میں ہے تاکہ نوجوان پاکستانی بیرون ملک باوقار، اچھی تنخواہ والی پوزیشنیں حاصل کریں اور اپنے خاندانوں اور پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
ہنر کی ترقی پر وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کے چیئرپرسن عدنان افضل چٹھہ نے مزید کہا کہ "یہ سنگ میل خلیجی خطے میں ہنر مند کارکنوں کو برآمد کرنے کے وزیر اعلیٰ کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ یہ صرف اس کا آغاز ہے جسے ہم پورا کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ اس طرح کے اور بھی بہت سے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ پاکستان نے ترقی کا سفر ابھی شروع کیا ہے، اور بہت کچھ بہتر آنے والا ہے۔"

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 15 hours ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 15 hours ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 15 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago


