چین کی ایک اور بڑی کامیابی، اڑنے والا ونڈ ٹربائن تیار کرنے والا پہلا ملک گیا
اس بجلی پیدا کرنے والے ونڈ ٹربائن کو ایس 1500 کا نام دیا گیا ہے


چین نے ایک اور کامیابی حاصل کرکے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، چین اڑنے والا ونڈ ٹربائن تیار کرنے والا پہلا ملک گیا۔
اس بجلی پیدا کرنے والے ونڈ ٹربائن کو ایس 1500 کا نام دیا گیا ہے، اس کی خاصیت یہ ہے کہ زمین سے بلند ہو کر ہوا سے بجلی پیدا کرتا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی SAWESانرجی ٹیکنالوجی کمپنی ہے اور اس کا سنگھوا یونیورسٹی اور چینی اکیڈمی آف سائنسز کے دیگر تحقیقی اداروں سے اشتراک ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ایس 1500 کا سائز تقریباً 60 میٹر لمبا ہے، 40 میٹر چوڑا اور 40 میٹر ہی اونچا ہے۔ اس ونڈ ٹربائن میں بارہ جنریٹر یونٹس ہیں، ہر ایک یونٹ 100 کلو واٹ کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ کل ملا کر 1.2 میگاواٹ کی طاقت پیدا کرتا ہے۔
اس ٹربائن سے پیدا ہونے والی بجلی کیبل کے ذریعے زمین تک پہنچائی جاتی ہے، اس کا مواد اور ساختی لاگت کم ہے۔ اس کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ یہ یونٹس جلدی سے مختلف جگہوں پر منتقل کئے جا سکتے ہیں، یہ ٹربائن گیلے علاقوں، دور دراز جزائر، ریگستان یا کان کنی کے علاقوں میں آسانی سے منتقل کئے جا سکتے ہیں۔
اس ٹربائن سے روایتی زمینی ٹربائن کے مقابلے میں بجلی کی فی کلو واٹ لاگت میں 30 فیصد کمی لائی جا سکی ہے اور اس کا مواد بھی زمینی ٹربائن سے چالیس فیصد کم ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر: بہت سی خواتین اساتذہ نے اپنے شاگردوں سے شادیاں کیں
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
خیبر پختونخوا اسمبلی سے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری
- 8 گھنٹے قبل

کراچی: صحافی امتیاز میر کے قتل میں بڑی پیش رفت، 4 مشتبہ افراد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان: 2028 کے امریکی انتخابات میں نائب صدر کے طور پر حصہ نہیں لوں گا
- 6 گھنٹے قبل

پاک-بنگلا دیش نیا اقتصادی اور تعلیمی معاہدہ، دوطرفہ تعاون کو فروغ
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیل کا اعلان: غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں
- 8 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر : پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کی تیاری، پاکستانی فوج کی ممکنہ شمولیت کا دعویٰ
- 10 گھنٹے قبل

ایران میں افغان قیدی کو منشیات کے الزام میں پھانسی
- 7 گھنٹے قبل

کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ: پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر
- 11 گھنٹے قبل












.webp&w=3840&q=75)



