سیلابی پانی میں مچھروں کی بھر مار ہے جو بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں، پی ڈی ایم اے


پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا اور راوی میں ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کے سیلاب آگئے، دریائےجہلم میں منگلا اپ اسٹریم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث 24 گھنٹوں میں منگلا اپ اسٹریم میں درمیانے درجےکا سیلاب آسکتا ہے۔
ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا سے بھی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے جبکہ کچھ نشیبی بستیاں اور علاقے اب تک پانی کی لپیٹ میں ہیں، نوراجہ بھٹہ بند میں پڑنے والے تمام 7 شگاف مکمل بند کردیےگئے،دوسری طرف سیلاب سے متاثر ایم 5 موٹروے 25 ویں روز بھی بند ہے۔
ادھر ضلع بہاولپور سے بدترین سیلاب تو گزر گیا لیکن تباہی کے انمٹ نقوش چھوڑ گیا۔ سیلابی ریلے سے ہزاروں مکانات گر چکے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بر باد ہو گئیں تاہم اب سیلابی پانی میں مچھروں کی بھر مار ہے جو بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہےکہ موٹروےکا 23 کلو میٹر لمبا ٹریک 13 سے زائد مقامات سے متاثر ہوا ہے۔ موٹر وے کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا، متبادل راستوں سے ٹریفک چلائی جارہی ہے۔

شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی اور امن منصوبے پر مذاکرات کا آغاز، اسرائیل اور حماس کے وفود شریک
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیل نسل کُشی کے ارادے سے پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، گریٹا تھنبرگ کا رہائی کے بعد بیان
- 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 14 گھنٹے قبل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی بلے باز نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

ضلع شکارپورکے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا،جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانہ شرقی میں درج
- 34 منٹ قبل

پی سی بی نے26-2025کے سیزن کے لیے میچ آفیشلز کے نئے پینل کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں پہلی بار فلسطینی حسینہ شرکت کریں گی
- 3 گھنٹے قبل

رواں سال کا پہلا سُپر مون آج نظر آئے گا جو پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں چینی ہتھیار اور ٹیکنالوجی نےشاندار کارکردگی دکھائی ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 منٹ قبل

اسرائیلی بربریت کے دو سال مکمل،تاہم صیہونی مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا
- 3 گھنٹے قبل

نمبر گیم مسئلہ نہیں ہے،پی ٹی آئی کے 15 سے 18 اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں، حذیفہ رحمان کا دعویٰ
- 14 گھنٹے قبل