حماس نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے میں جنگ کے مکمل خاتمے اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا کی ضمانت شامل ہونی چاہیے،رپورٹس


شرم الیشخ : مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں فلسطین امن معاہدے کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آج دوبارہ ہوگا، جس میں حماس نے عالمی نگرانی میں اسلحہ حوالے کرنے، اسرائیل کے مکمل انخلا سمیت کئی شرائط بھی پیش کردیں جب کہ حماس نے اسرائیل کے رویے کو بھی نامناسب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے سینئیر رہنما فوزی برہوم نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو 2 سال مکمل ہونے پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کے لیے مصر میں موجود حماس کا وفد ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے پر کام کر رہا ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں پر پورا اترے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے میں جنگ کے مکمل خاتمے اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا کی ضمانت شامل ہونی چاہیے،یہ وہ شرائط جنہیں اسرائیل ماضی میں مسترد کرچکا ہے۔
حماس کی شرائط:
مستقل اور جامع جنگ بندی: تاکہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت مکمل طور پر ختم ہو۔
اسرائیلی افواج کا غزہ سے مکمل انخلا: کسی بھی قسم کی عسکری موجودگی کے بغیر۔
انسانی ہمدردی کی امداد کا بلا روک ٹوک داخلہ: خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیاء کی رسائی پر کسی قسم کی پابندی نہ ہو۔
بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کی ضمانت: جبری طور پر نکالے گئے افراد کو اپنے گھروں میں واپس جانے کا حق دیا جائے۔
قیدیوں کے منصفانہ تبادلے کامعاہدہ: فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔
غزہ کی تعمیر نو کا فوری آغاز: جسے ایک قومی فلسطینی آزاد ماہرین کی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی نگرانی میں انجام دیا جائے۔
حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے مزید کہا کہ حماس ایسے معاہدے کی خواہاں ہے جس میں مستقل اور جامع جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا
غزہ پٹی سے مکمل انخلا، انسانی و امدادی سامان کے غیر مشروط داخلے کی اجازت، بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں فوری واپسی،
قیدیوں کا تبادلہ اور فلسطینی تکنیکی ماہرین پر مشتمل انتظامیہ کی نگرانی میں غزہ کی تعمیر نو شامل ہو۔
ترجمان نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم جنگی مجرم نیتن یاہو کی اُن کوششوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہیں جن کا مقصد موجودہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا ہے، بالکل اسی طرح جیسے اس نے پہلے ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کو دانستہ طور پر ناکام بنایا تھا‘۔
خیال رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کے لیے گزشتہ روز مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہو ا تھا۔

وزیراعلی مریم نواز کا’ ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

حکومت نےآزاد کشمیر میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن جاری
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کے دورہ ملائیشیاکےحوالےسے دفتر خارجہ نے21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں آج رات سپر مون کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکے گا
- 7 گھنٹے قبل

ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ میں پندرہ سو سالہ ولادت باسعادت رسول اللہ ﷺکے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل

ماسکو فارمیٹ مشاورتی اجلاس: افغانستان کو آزاد، پُرامن ملک بنانے کے عزم کا اعادہ، اعلامیہ جاری
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع
- 4 گھنٹے قبل

فزکس کا نوبیل انعام کوانٹم ٹیکنالوجی میں انقلابی تجربات کرنے والے 3 سائنسدانوں کے نام
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیلی جیل میں ہم پر کتے چھوڑے گئے اوربدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،سابق سینیٹر مشتاق
- 3 گھنٹے قبل

نیشنل گرڈ کمپنی نے 50ویں واپڈا انٹر یونٹ بیڈمنٹن مقابلے جیت لیے
- 7 گھنٹے قبل

ایران: کردستان میں مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مشتاق احمد سے رابطہ، 9 اکتوبر کو وطن واپسی متوقع
- ایک گھنٹہ قبل