ناروے کی نوبیل کمیٹی کے مطابق، ماریا کورینا کو یہ انعام جمہوریت کی بحالی، عوام کے حقوق کے دفاع اور آمریت سے پُرامن انتقالِ اقتدار کی جدوجہد پر دیا گیا


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام نہ دیے جانے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ “نوبیل کمیٹی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ سیاست کو امن پر فوقیت دیتی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ"صدر ٹرمپ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، وہ جنگوں کا خاتمہ کرتے رہیں گے اور قیمتی جانیں بچانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔"
یاد رہے کہ 2025 کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما ماریا کورینا مچاڈو کو دیا گیا ہے۔
ناروے کی نوبیل کمیٹی کے مطابق، ماریا کورینا کو یہ انعام جمہوریت کی بحالی، عوام کے حقوق کے دفاع اور آمریت سے پُرامن انتقالِ اقتدار کی جدوجہد پر دیا گیا۔
واضح رہے کہ نوبیل امن انعام ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی ہم آہنگی، فوجی تناؤ کے خاتمے اور امن کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں۔
صدر ٹرمپ ماضی میں کئی بار نوبیل انعام حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا دعویٰ رہا ہے کہ وہ 7 بین الاقوامی تنازعات کو ختم کروا چکے ہیں، اور ان کی کوششیں عالمی امن کے لیے اہم ہیں۔
2023 میں پاکستان نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے ٹرمپ کو نوبیل انعام کا مستحق قرار دیا تھا۔ بعد ازاں، اسرائیل، کمبوڈیا، آرمینیا اور آذربائیجان نے بھی امریکی صدر کی حمایت کی تھی۔
تاہم، بین الاقوامی حمایت کے باوجود، ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ مل سکا اور ان کا خواب ادھورا رہ گیا۔

غزہ سیزفائر معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی شہری واپسی کے سفر پر روانہ
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
- 6 گھنٹے قبل

عرب چینل کے اسٹوڈیو میں چوہا گھس آیا، پریزنٹر کا ردعمل وائرل
- 3 گھنٹے قبل

افغان وزیر خارجہ کا بیان: افغانستان میں دھماکے پاکستان کی غلطی ہے
- 4 گھنٹے قبل

دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا
- 8 گھنٹے قبل

ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ
- 4 گھنٹے قبل

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست
- 4 گھنٹے قبل

"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج
- 6 گھنٹے قبل

فیض آباد میں محسن نقوی اور طلال چوہدری کا سیکیورٹی جائزہ، اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا
- 4 گھنٹے قبل