ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 13 بار یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے


ڈھاکہ :افغانستان کےنامور کرکٹر راشد خان نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں حاصل کرکےراشد خان نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
راشد خان نے کیریئر میں چھٹی بار ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 یا پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کیں ، ان سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور آف اسپنر ثقلین مشتاق پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 6،6 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
راشد خان کے علاوہ اس فہرست میں بھارت کے محمد شامی ، نیوزی لیند کے ٹرینٹ بولٹ اور جنوبی افریقہ کے لانس کلوسنر بھی 6،6 بار یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 13 بار یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے،جبکہ دوسرے نمبر پر سری لنکن اسپنر مرلی دھرن نے 10 بار جبکہ مچل اسٹارک، بریٹ لی اور شاہد آفریدی 9، 9 بار پانچ وکٹیں لے رکھی ہیں۔
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل





