غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر دورتک عمارتوں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ لوگوں میں بھگدڑمچ گئی،میڈیا رپورٹس


قاہرہ: غزہ امن مذاکرات اور امریکی صدر کی موجودگی کے دوران مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جاچانک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر دورتک عمارتوں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ لوگوں میں بھگدڑمچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پردھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم مصری حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ قاہرہ کے مشرقی علاقے میں ہوا، جہاں ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پرپہنچ گئے، تاحال کسی جانی نقصان یا دھماکے کی وجوہات سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مصری حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔
دوسری جانب غزہ امن سمٹ میں شرکت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شرم الشیخ پہنچ گئے۔
غزہ سمٹ میں 28 ممالک اور 3 بین الاقوامی ادارے بھی شرکت کر رہے ہیں،غزہ سمٹ میں اسرائیل اور حماس نمائندگی نہیں کریں گے،امریکا،کینڈا، مصر ، بحرین ، عراق ، اردن ، کویت عمان کے رہنما بھی شریک ہیں۔
فلسطین ، ترکیہ ، یو اے ای ، سائپرس ، فرانس ، جرمنی یونان ہنگری ، اٹلی ، ناروے ، نیدر لینڈز ، سپین ، برطانیہ،آرمینیا ، آذربائیجان ، انڈونیشیا ، جاپان کے نمائندے اجلاس میں شریک ہیں۔
پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف شریک ہیں،اس کے علاوہ ، یورپی کونسل ، عرب لیگ ، اقوام متحدہ کے نمائندے بھی اجلاس کا حصہ ہے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago





