Advertisement
علاقائی

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حزب اختلاف باقاعدہ اپنے وکلا پینل کے ذریعے اس سلسلے میں عدالت کو درخواست دے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 13th 2025, 9:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جے یو آئی اورن لیگ   نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیف ن اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی،وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا، صوبائی اسمبلی کے حزب اختلاف کی تمام جماعتیں وزیراعلی کے انتخاب کے اس عمل کو مسترد کرتی ہیں۔

طے کیا گیا کہ اس سلسلے میں ہم چیف جسٹس اور ہائی کورٹ پشاور سے توقع رکھتے ہے کہ وہ اس متنازع پارلیمانی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اور عدالتی رویوں کو اختیار کرتے ہوئے قانونی اور آئینی پہلوؤں سے صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حزب اختلاف باقاعدہ اپنے وکلا پینل کے ذریعے اس سلسلے میں عدالت کو درخواست دے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں، تاہم اپوزیشن نے اس عمل کا بائیکاٹ کیا۔

Advertisement