پہلاٹیسٹ: پاکستانی بیٹرزکے ہاتھ پاؤں پھول گئے،پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر،پروٹیز کو جیت لیے 177 رنز کا ہدف
پاکستان کی جانب سےعبداللہ شفیق 41، بابراعظم 42، سعود شکیل 38 اور محمد رضوان 14 رنز بنا کر نمایاں رہے


لاہور: پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوںکے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور پوری 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے277 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز خاصہ مایوس کن رہا اور وقفے وقفے وکٹوںکے گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
پہلی اننگز میں 93 رنز بنالے والے اوپننگ بیٹر امام الحق اس مرتبہ جلدی آؤٹ ہوئے، وہ سیموون ہارمر کی گیند پر باہر نکل کر روکنا چاہ رہے تھے مگر کامیاب نہ ہوسکے اور اسٹمپس ہوگئے جب کہ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے کپتان شان مسعود صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 64 کے مجموعے پر گری اور عبداللہ شفیق 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ 119 کے مجموعے پر بابراعظم 42 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
کریز پر موجود سعود شکیل بھی زیادہ دیر نہ ٹھیر سکے اور 150 کے مجموعے پر 38 رنز پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان بھی 14 رنز پر بولڈ ہوگئے۔
رضوان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بھی کچھ نہ کرسکے اور 151 کے مجموعے پر صفر پر چلتے بنے، بعد ازاں آغا سلمان 4، نعمان علی 11 رنز اور ساجد خان ایک رنز بناکر 167 پر آؤٹ ہوگئے،جبکہ پاکستان کی آخری 6 وکٹیں محض 17 رنز پر ہی گر گئیں۔
جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ جیتنے کے لیے 277 رنز درکار ہیں۔
پہلی اننگز کا احوال:
اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزاسپنر نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان نے 109 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جہاں آج مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 216 رنز 6 آؤٹ کیساتھ آگے بڑھائی۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں 216 رنز بنائے تھے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
216 کے اسکور پرجنوبی افریقہ نے تیسرے دن اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 228 کے اسکور پر اس کی ساتویں وکٹ گر گئی،جنوبی افریقہ کا مجموعی اسکور 256 پر پہنچا تو ٹونی ڈی زورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، وہ 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی نویں وکٹ 268 رنز پر گری، 269 کے اسکور پر جنوبی افریقہ کا آخری کھلاڑی بھی آئوٹ ہو گیا۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6، ساجد خان نے 3 جبکہ سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگ:
اس سے قبل کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیاتھا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، تاہم شان مسعود 76 رنز بنانے کے بعد پرینیلن سبریئن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،جبکہ امام الحق 93 رنز بنا کر سینوران متھوسامی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔جس کے2 اوورز بعد 199 کے ہی اسکور پرسابق کپتان بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 23 رنز بنائے۔
بابر اعظم کے آؤٹ ہونےکے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے 114 رنز کی شراکت قائم کی،رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔
کھیل کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 65 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، آخری 5 وکٹیں صرف 16 رنز کے فرق سے گریں۔
محمد رضوان انفرادی اسکور میں 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 362 کے مجموعی اسکور پر 75 رنز بناکر متھوسوامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ کے لیے 163 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔
نئے آنے والے بلے باز نعمان احمد بھی اسی اوور میں ایک گیند کھیلنے کے بعد متھوسوامی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر ساجد خان بھی مارکرم کو کیچ تھما بیٹھے۔ حسن علی بھی بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آوٹ رہے۔
378 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی نویں وکٹ گری جب شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنانے کے بعد متھو سوامی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سینوران متھوسوامی نے 6، پرینیلن سبرائن نے 2 جب کہ کگیسو رابادا اور سیمن ہرمن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سمندری کیبل کی مرمت کے پیش نظرآج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
- 6 گھنٹے قبل

20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعدحماس نے 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیراعلیٰ کی حلف کابرداری کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

گزشتہ رو ز کی مندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی،انڈیکس میں 4ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 7 گھنٹے قبل

نو منتخب وزیراعلی کے حلف کا معاملہ: پشاور ہائیکورٹ کی گورنر کی دستیابی معلوم کرکے آگاہ کرنیکی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعلی کا انتخاب :پشاور ہائیکورٹ کا گورنر فیصل کریم کو کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ،آج پھر ہزاروں روپے مہنگا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کوداخلی امور پر بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں،دفتر خارجہ کا افغان حکومت کے بیان پر رد عمل
- 7 گھنٹے قبل

مریدکے میں پر تشدد احتجاج کا معاملہ،سعد رضوی سمیت دیگر رہنماؤں اورکارکنان پر مقدمہ درج
- 6 گھنٹے قبل

سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید، وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی مہم کو فوری روکنا تھا،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل