جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
حلف برداری کی تقریب ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا


کوئٹہ:جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلا برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکا نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب انتہائی سادگی، وقار اور عدالتی روایات کے مطابق منعقد ہوئی جو عدلیہ کی شان و شوکت کی عکاسی کرتی تھی۔جسٹس محمد کامران خان ملاخیل 19 جنوری 1968 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، وہ ملاخیل قبیلے کے ایک ممتاز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد مرحوم فضل الرحمن خان ایک نامورسیاستدان پختون جرگہ کے مستقل رکن اور ایک کاروباری شخصیت تھے۔
کامران ملا خیل نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے کامرس میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن مکمل کی، ساتھ ہی کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا۔
1994 میں انہوں نے یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی قانونی کیریئر کی شروعات 1995 میں ہوئی جب وہ ایڈووکیٹ کے طور پر انرول ہوئے، 1997 میں ہائی کورٹ اور 2010 میں سپریم کورٹ

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- چند سیکنڈ قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 2 دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 2 دن قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 13 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 21 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 21 گھنٹے قبل


.webp&w=3840&q=75)







.jpg&w=3840&q=75)

