Advertisement

یورپ جانیوالے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 40 افرادجاں بحق

کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق افریقہ کے مختلف ممالک سے تھا، حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 23 2025، 4:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
یورپ جانیوالے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 40 افرادجاں بحق

مہدیہ : یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی کو تیونس میں حادثہ پیش آیا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ کے مقام پر ڈوبی، حادثے کا شکار ہوئی جس میں مجموعی طور پر 70 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو بچا لیا گیا جبکہ 40 لاشوں کو بھی نکال لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق افریقہ کے مختلف ممالک سے تھا، حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعہ کے حوالے سے تیونس پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رواں سال میں پیش آنے والے خطے کے مہلک ترین سمندری حادثات میں سے ایک ہے۔

یہ سانحہ ان درجنوں حادثات میں سے ایک ہے جو افریقہ سے یورپ کے خطرناک سمندری راستے کے ذریعے ہجرت کی کوششوں کے دوران پیش آتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement