طالبان حکومت میں مسلح افواج کے سربراہ فصیح الدین فطرت نے تنازع ختم کرنے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کرانے کی کوشش کی، تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں


افغانستان میں طالبان حکومت کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور صوبہ بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے کے لیے طالبان کے دو دھڑے آپس میں لڑ پڑے ہیں۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق، بدخشاں کے ضلع شہر بزرگ میں جھڑپیں طالبان رجیم کے سابق سربراہ برائے کان کنی عبدالرحمان عمار اور نئے تعینات ہونے والے سربراہ شفیق اللہ حافظی کے گروپوں کے درمیان جاری ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کمانڈر بدخشاں میں بااثر طالبان رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، طالبان حکومت میں مسلح افواج کے سربراہ فصیح الدین فطرت نے تنازع ختم کرنے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کرانے کی کوشش کی، تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں۔
جھڑپوں کے دوران متعدد طالبان جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ سابق کمانڈر عبدالرحمان عمار نے اپنے حامیوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں مورچے سنبھال رکھے ہیں۔ طالبان کی مرکزی قیادت نے باغی کمانڈر کی گرفتاری کے لیے مزید فوجی دستے بدخشاں روانہ کر دیے ہیں۔
بعض افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق، طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عبدالرحمان عمار کو گرفتار کرکے قندھار لانے کا حکم دیا ہے، تاہم اب تک افغان فورسز انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 گھنٹے قبل




