امریکا میں ایک کانفرنس کے دوران کمپنی نے اعلان کیا کہ اب صارفین سبسکرپشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ خود رکھ سکیں گے۔


ٹک ٹاک صارفین اب اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کے ذریعے پہلے سے زیادہ پیسہ کما سکیں گے۔
یہ اضافہ ٹک ٹاک کے سبسکرپشن ماڈل میں کی جانے والی تبدیلی کے نتیجے میں ممکن ہوگا۔
امریکا میں ایک کانفرنس کے دوران کمپنی نے اعلان کیا کہ اب صارفین سبسکرپشنز سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ خود رکھ سکیں گے۔
تاہم، اس کے لیے چند شرائط پوری کرنا ضروری ہوں گی۔
اس وقت ٹک ٹاک صارفین کو سبسکرپشن آمدنی کا 70 فیصد حصہ دیا جاتا ہے، جس میں اب 20 فیصد کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
نئے ماڈل کے تحت صارف کے لیے لازم ہوگا کہاس کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہو،
گزشتہ ماہ اس کی ویڈیوز کو کم از کم ایک لاکھ ویوز ملے ہوں،اور اس نے تین یا اس سے زیادہ سبسکرپشن اونلی ویڈیوز پوسٹ کی ہوں۔
کمپنی کے بیان کے مطابق، "جتنا زیادہ تسلسل سے آپ مواد تیار کریں گے، اتنا زیادہ کماسکیں گے۔"
بیان میں مزید کہا گیا کہ سبسکرپشنز صارفین کو اپنی کمیونٹی مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں، جبکہ ماہانہ سبسکرپشن فیس کے بدلے فالوورز کو خصوصی مراعات جیسے اسپیشل بیجز، سبسکرائبر اونلی پوسٹس، چیٹ فیچرز اور دیگر سہولتیں ملتی ہیں۔
یہ نیا سبسکرپشن ماڈل امریکا اور کینیڈا میں متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ کمپنی کے مطابق آئندہ مہینوں میں اسے دیگر ممالک میں بھی لانچ کیا جائے گا۔
امریکا اور کینیڈا سے باہر، عالمی سطح پر ٹک ٹاک اس وقت سبسکرپشن آمدنی کا 50 فیصد حصہ صارفین کے ساتھ شیئر کرتا ہے، جسے بڑھا کر 70 فیصد کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سبسکرپشن سروس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ کریئیٹرز کے خصوصی مواد، چینلز اور اسٹیکرز تک رسائی کے لیے ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 18 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 17 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 19 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل






