Advertisement

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک

سعودی عرب، مصر، قطر، ترکیہ اور اردن نے الفشر پر قبضے اور اس دوران پیش آنے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتلِ عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 29th 2025, 9:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک

سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) نے الفشر شہر پر حملہ کرکے مکمل قبضہ کرلیا ہے، جبکہ اس دوران کم از کم 2 ہزار افراد کو قتل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق، ریپڈ سپورٹ فورسز نے 26 اکتوبر کو سوڈانی فوج کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر الفشر پر شدید حملہ کیا اور چند گھنٹوں کی جھڑپوں کے بعد شہر پر قبضہ حاصل کر لیا۔

سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ شہر میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ امدادی تنظیموں نے عام شہریوں کے قتل، فرار کے دوران حملوں، گھروں پر چھاپوں اور اجتماعی پھانسیوں کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

الفشر پر قبضے کے بعد ریپڈ سپورٹ فورسز نے دارفور کے بیشتر علاقے پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سوڈان ایک بار پھر تقسیم کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے، جیسا کہ ایک دہائی قبل جنوبی سوڈان کے الگ ہونے کے وقت ہوا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب، مصر، قطر، ترکیہ اور اردن نے الفشر پر قبضے اور اس دوران پیش آنے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتلِ عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فورس ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان خونریز لڑائی جاری ہے، جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

Advertisement
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 17 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement