لزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تینوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


راولپنڈی: پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان پولیس نے گرفتار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے طاہر نصیر کو قتل کرنے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان نےسینئر صحافی کو قتل کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی سپاری لی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان تین دن تک سینئر صحافی کے گھر کی ریکی کرتے رہے جبکہ ملزمان نے 99 ہزار روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے تھے۔ ملزمان احمد اور آکاش نے صحافی کو قتل کرنا تھا جبکہ وشال نے ملزمان کو اسلحہ مہیا کیا تھا۔
تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےتینوں اجرتی قاتلوں کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سینئر صحافی کے گھر کے قریب سےگرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تینوں اجرتی قاتلوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 14 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 15 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago






