ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ رکھتا تھا نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے ،ہمارا سارا جوہری پروگرام عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے،ایرانی صدر


تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنےکا اعلان کیا ہے، یہ اعلان ایرانی صدر کی جانب سے ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ رکھتا تھا نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے ،ہمارا سارا جوہری پروگرام عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے یہ بیماریوں کے علاج اور عوام کی صحت کے لیے ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عمارتیں تباہ کر دینے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے سائنس دانوں کے پاس اب بھی وہ تمام ضروری علم و ہنر موجود ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جون میں ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات سمیت رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں کئی اعلیٰ سطح کے سائنس دان جاں بحق ہوگئے تھے،اس کے علاوہ جون میں امریکا نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے تھے۔
واشنگٹن کا کہنا تھا کہ یہ تنصیبات ایسے پروگرام کا حصہ تھیں جس کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری تھا، تاہم تہران نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا جوہری پروگرام صرف شہری مقاصد کے لیے ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر تہران نے جون میں تباہ کی گئی اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ ایرانی جوہری مقامات پر نئے حملوں کا حکم دیں گے۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 33 منٹ قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 35 منٹ قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل







