Advertisement

بھارت: پوجا سے واپس لوٹنے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ، 18 افرادجاں بحق

یہ افسوسناک حادثہ مٹوڈا گاؤں کے قریب بھارت مالا ہائی وے پر پیش آیا، جو ریاستی دارالحکومت جے پور سے تقریباً 400 کلومیٹر دور واقع ہے،بھارتی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 2nd 2025, 10:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت: پوجا سے واپس لوٹنے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ، 18 افرادجاں بحق

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع فلوڈی میںمندر سے پوجا کر کے لوٹنے والے ہندو یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم  18 افراد جاںبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ مٹوڈا گاؤں کے قریب بھارت مالا ہائی وے پر پیش آیا، جو ریاستی دارالحکومت جے پور سے تقریباً 400 کلومیٹر دور واقع ہے۔

 پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس نے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرائی،حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد جودھپور کے سورساگر علاقے کے رہائشی تھے جو پوجا کرنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

دوسری جانب ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ، فلوڈی کے مٹوڈا علاقے میں پیش آنے والا یہ سڑک حادثہ انتہائی المناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نےمزید لکھا کہ میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 21 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • ایک گھنٹہ قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement