حکومتی سرپرستی نہ ملی تو بچی کچھی فلم انڈسٹری نہیں رہے گی، عرفان کھوسٹ کی جی این این نیوز سے گفتگو
موجودہ فنکار اچھا کام کر رہے ہیں ان میں نکھار کی ضرورت ہے، حکومت کو چاہیے وہ ہنگامی بنیادوں پر انڈسٹری کی طرف توجہ دے،عرفان کھوسٹ


لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اور لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ اگر حکومتی سرپرستی نہ ملی تو بچی کچھی فلم انڈسٹری نہیں بچے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر جی این این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کے سب ذمہ دار ہیں کسی ایک شخص کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔ لیکن اب وقت ہے اسے بچانے کا کیونکہ یہ انڈسٹری ہمارا گھر ہے،،
خصوصی گفتگو میں لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے مستقبل سے مایوس نہیں لیکن اگر حکومتی سرپرستی نہ ملی تو بچی کچھی انڈسٹری بھی ختم ہو جائے گی۔
دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فنکار اچھا کام کر رہے ہیں ان میں نکھار کی ضرورت ہے، حکومت کو چاہیے وہ ہنگامی بنیادوں پر انڈسٹری کی طرف توجہ دے۔
مزید کہا کہ لاہور جیسے شہر میں جہاں کبھی فلموں کی ریل پیل ہوتی اب ویرانیاں ہیں اور انڈسٹری تقریبا کراچی شفٹ ہو چکی ہے بہت سے اداکار بھی اپنے روشن مستقبل کیلئے کراچی جاتے ہیں میں مایوس نہیں ہوں کیونکہ ہمارے پاس جو ٹیلنٹ ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں ہے بس میں اس میں نکھار کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر دور میں کام کے تقاضے بدل جاتے ہیں ہر دور میں حالات مختلف ہوتے ہیں بس اسی حساب سے چلنا پڑتا ہے۔ حکومت سے گزارش کروں گا جو بھی فنڈز مختص کیے ہیں انہیں اصل حقداروں تک جلد از جلد پہنچایا جائے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 5 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago






