پہلا ون ڈے: گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
فخر زمان نے 45، صائم ایوب نے 39 اورمحمد رضوان نے 55 رنز بنائے جبکہ سلمان آغا نے 62 رنزکی شانداراننگ کھیل کرٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچایا


فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلی جانےوالی تین میچوںکی سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 2وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تاریخی اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم 49.1 اوورز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ملنے والا 264 رنز کا ہدف پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 45، صائم ایوب نے 39 اورمحمد رضوان نے 55 رنز بنائے جبکہ سلمان آغا نے 62 رنزکی شانداراننگ کھیل کرٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچایا۔
مڈل آرڈر بلے بازحسین طلعت نے 22 اور محمد نواز نے 9 رنز کا اضافہ کیا، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے بھی اہم اننگز کھیل کرٹیم کو جیت میں مدد دی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے فریرا اینگیٹی اور کاربن بوش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا کی بیٹنگ
اس سے قبل پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بلے بازی کی دعوت تو کوئنٹن ڈی کوک اور وان ڈرے پریٹوریئس نے ٹیم کو 98 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، پریٹوریئس 57 رنز بناکر صائم ایوب کا شکار بنے۔
ڈی کوک نے ٹونی ڈی زورزی کے ساتھ ملکر 43 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران اپنی نصف سینچری بھی مکمل کی، وہ 63 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ زورزی 18 رنز بناکر صائم ایوب کی باؤلنگ پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔
پروٹیز کپتان میتھیو بریٹزکے نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیبیو کرنے والے سینیتمبا قیشیلے 22 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، ڈونووین فریرا 3، جارج لنڈے 2، رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کاربن بوش نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
اس طرح جنوبی افریقا کی ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 49.1 اوورز میں 263 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف مل گیا۔
دوسری طرف قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 3،3 صائم ایوب 2 جب کہ محمد نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے میچ 2 وکٹوں سے جیت کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے جمعرات کو فیصل آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago







