13 سال سے قبل اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی ذہنی صحت کیلئے خطرناک، نئی تحقیق میں انکشاف
ابتدائی عمر میں فون استعمال کرنے والے بچوں میں خودکشی کے خیالات، ڈپریشن، اضطراب، جذباتی عدم استحکام اور خوداعتمادی میں کمی جیسے رجحانات زیادہ پائے گئے،تحقیق


ویب ڈیسک : عالمی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جن بچوں کو 13 سال کی عمر سے پہلے اسمارٹ فون دیا جاتا ہے، ان میں بڑے ہونے پر ذہنی صحت کے شدید مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی عمر میں فون استعمال کرنے والے بچوں میں خودکشی کے خیالات، ڈپریشن، اضطراب، جذباتی عدم استحکام اور خوداعتمادی میں کمی جیسے رجحانات زیادہ پائے گئے۔
یہ مطالعہ ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے کیا، جس میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں (عمر 18 سے 24 سال) کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
نتائج سے ظاہر ہوا کہ جن بچوں نے 12 سال یا اس سے کم عمر میں اسمارٹ فون کا استعمال شروع کیا، وہ جوانی میں ذہنی دباؤ اور منفی خیالات کا زیادہ شکار پائے گئے۔
ماہرین کے مطابق، 10 سے 13 سال کی عمر دماغی نشوونما اور شخصیت کی تشکیل کا اہم دور ہوتا ہے، اور اس دوران اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی سماجی و جذباتی ترقی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے،تحقیق میں خاص طور پر لڑکیوں کے کیسز میں خطرے کی شرح زیادہ دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، جن لڑکیوں نے 5 یا 6 سال کی عمر میں فون کا استعمال شروع کیا، ان میں تقریباً 48 فیصد نے خودکشی کے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ وہ لڑکیاں جنہیں 13 سال کے بعد فون ملا، ان میں یہ شرح صرف 28 فیصد تھی۔
ماہرین کی تجاویز:
۔ بچوں کو 13 سال کی عمر سے پہلے اسمارٹ فون نہ دیا جائے۔
۔ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے وقت اور اصول مقرر کیے جائیں۔
۔ والدین اور اساتذہ بچوں کو آن لائن سرگرمیوں کے نقصانات سے آگاہ کریں۔
۔ اسکولوں میں “ڈیجیٹل ویلفیئر” پروگرام متعارف کرائے جائیں۔
ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کے لیے فون فری زونز قائم کریں اور حقیقی دنیا کی سرگرمیوں جیسے کھیل، مطالعہ اور دوستوں سے بالمشافہ میل جول کی حوصلہ افزائی کریں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 42 منٹ قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 21 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 20 گھنٹے قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل







