کھیل
شہروز کاشف کے ٹو سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے
اسلام آباد : پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرکے نیا ورلڈریکارڈ قائم کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق 19 سالہ پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف نے کے ٹو سر کر کے سب سے کم عمری میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ، شہروزکاشف کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ 19 سالہ شہروز کاشف نے رواں سال مئی میں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بنے تھے۔ شہروز کے فیس بُک پیج پر ان کی مہم جوئی کی لائیو اپ ڈیٹس بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف نے 17 برس کی عمر میں پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک سَر کرنے کا اعزازبھی اپنے نام کر رکھا ہے ۔
واضح رہے کہ کے ٹو کی چوٹی 8 ہزار 611 میٹر کی بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جس کو ’سیویج ماؤنٹین‘ کے نام کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔
یہ قر اقرم کے انتہائی شمالی کنارے پر پاکستان اور چین کے سرحدی مقام پر واقع ہے اور درحقیقت اس مقام پر کوئی واضح سرحدی تعین نہ ہونے کی بنا پر پاکستان اور چین کے درمیان کے ۔ ٹو کو ہی سرحد مانا جاتا تھا۔سکردو سے تقریباً 125 میل دو سو کلومیٹر یا 104 کلومیٹر فضائی سفر کی دوری پر واقع ہے۔ اس کا طول بلد 35.52 اور عرض بلند 76.30 ہے۔
علاقائی
پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی
صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان
لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔
ترجمان پنجاب محکمہ زراعت کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔
دنیا
شمالی غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے
شمالی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے،جبکہ پناہ گزینوں کے الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات سامنے آر ہی ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے کے نتیجے میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے۔
تفریح
شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن بنیں گی
فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر
معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس کا پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔
فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بن رہی
نکھل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جب شردھا کپور کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان