عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر اور ماسک وغیرہ کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی، محکمہ داخلہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، صوبائی محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا، عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر اور ماسک وغیرہ کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر بھی پابندی ہو گی، 5یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
دھماکہ خیز مواد اور سلفیورک ایسڈ کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی، ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ عملدرآمد رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت یہ پابندیاں 30 نومبر تک نافذالعمل رہیں گی۔
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 2 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل






